8 نومبر 2014 - 17:22
صہیونی فوجیوں نے بیت المقدس کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا

غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے بیت المقدس اور مسجدالاقصی میں حالیہ دنوں میں ہونے والے فلسطینی عوام کے مظاہروں کے ساتھ ہی ان علاقوں کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے بیت المقدس اور مسجدالاقصی میں حالیہ دنوں میں ہونے والے فلسطینی عوام کے مظاہروں کے ساتھ ہی ان علاقوں کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا  ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق جمعہ دن بیت المقدس میں فلسطینی جوانوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی، جس کے بعد صہیونی حکومت نے اس علاقے میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کردیا اور مسجدالاقصی اور بیت المقدس شہر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
صہیونی فوجیوں نے مسجد الاقصی جانے والے راستوں کو سیل اور ہر آنے جانے والے کی مکمل تلاش لینا شروع کردی، جس کے نتیجے میں فلسطینی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بیت المقدس کے اسیروں کی کمیٹی کے سربراہ امجد ابو عصب نے العالم کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی آبائی سرزمین کا دفاع کرتے رہینگے اور اس راستے میں جو بھی مشکل پیش آئے اس کو برداشت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲